Slideshow Image 1
Slideshow Image 2
Slideshow Image 3
Slideshow Image 4
Slideshow Image 4
Slideshow Image 4
Slideshow Image 4
Slideshow Image 4
Slideshow Image 4

پرا ئیو یسی پا لیسی

www.fia.gov.com آپکی نجی زندگی (پر ائیو یسی) کی حفا ظت کر تی ہے اور آپ کے انٹر نیٹ تجر بے کو محفوظ، آسان، قابل قدر اور خوشگوار بنا تی ہے۔

ہم آپ کی معلوما ت اس وقت تک جمع نہیں کر تے جب تک آپ خود ایسا نہ چا ہیں۔ہم ضروری معلو مات دیگر سر کار ی اداروں سے بانٹ سکتے ہیں۔ تا ہم ہمارے توسط سے جمع شدہ معلومات سرکاری مقاصد، اندرونی جا ئزوں، ویب سائیٹ کے مواد کی بہتری،مواد اور ویب سائیٹ کی تر تیب کیلئے درستگی اور استعمال کر نے والوں سے را بطہ کیلئے استعمال ہو تی ہیں۔ ہم آپ کی معلو مات کو تجا رتی مقاصد کیلئے استعمال، بانٹتے یا پھیلا تے نہیں۔

معلو مات ذخیرہ کر نے والے تمام افراد کو کسی دیوانی، فوجداری یا نتظامی معاملہ کی خاطر ان کو ظاہر کرنے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایف آئی اے ذاتی معلومات کو کسی مو ثر قانو نی عمل جیسا کہ تلا شی کے وارنٹ، حکم طلبی، یا عدالتی حکم نامہ کے جواب میں ظاہر کرنے کی پابند ہو سکتا ہے۔ ایف آئی اے کے قانو نی حق کو تحفظ دینے کیلئے یا کسی ہنگا می صورتحال میں جہاں انسانی جان کو خطرہ لا حق ہو، ایسی معلو مات ظاہر کی جا سکتی ہیں۔

www.fia.gov.pk استعمال کنندہ کی کو نسی معلو ما ت اکھٹی کر تی ہے ؟

ہم کسی بھی ایسی معلو مات کو قا بل غور سمجھتے ہیں جو آپ کی شنا خت کو "پر سنلی آئیڈ نٹیفائیڈانفارمیشن"(ذاتی معلو مات)کی ذیل میں ظاہر کر تی ہوں۔ایف آئی اے آپ کی ذاتی معلومات جمع نہیں کرتا۔ما سوائے جب آپ ویب سائیٹ دیکھتے ہیں، یا اگر آپ ایسا چا ہیں (یعنی ای میل بھیجنا، صارف کا اند راج، کسی سروے میں حصہ لیتا، فیڈ بیک کا جواب یا رابطہ فارم وغیرہ)

سر کا ری محکمے، ایجنسیاں، ادارے مطلو بہ خد مات کی فرا ہمی کیلئے آپ سے ذاتی معلو مات طلب کر سکتے ہیں، تا ہم یہ معلو مات ایسے شخص کے اسی محکمہ، ایجنسی یا ادارہ میں شخص حاضری کے دوران لی جا ئیں گے۔

ای۔میل کی آمد ورفت اور ویب فارم

اگر آپ ہمیں کسی سوال یا تجویز پر مبنی ای۔میل پیغام بھیجیں جس میں ذاتی معلومات ہو ں،یا کو ئی فارم پر کریں جو ہمیں معلوما ت ای میل کرے تو ہم اس ذاتی معلو مات کو آپ کی درخواست کے جو اب میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے پیغام کو کسی دوسرے سر کا ری ایجنسی یا فرد کو منتقل کر سکتے ہیں جو آپ کے سوال یا رائے کا بہتر انداز میں جو اب دے سکتاہو۔

تمام مو صول شدہ ای میل پیغامات میں ان افرادکے ای میل ایڈ ریس ہو تے ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر رابطہ کیا ہو تا ہے یا ہم سے معلو مات کی درخواست کی ہو تی ہے۔ آپ کے ای میل ایڈریس صارف کی مر ضی کے بغیر کسی بھی غیر کسی بھی غیر سرکاری یا تجا رتی ادارے کو نہیں بیچے، لیز یا اشتراک کیا جا تا ہے۔ جب بھی کو ئی صارف رابطے یا معلو ما ت کے حصول کیلئے اپنا ای میل ایڈریس دیتا ہے تو یہ رابطہ عوامی ریکارڈ کا حصہ بن جا تا ہے اور عوامی جا ئزے اور کا پی کے زمر ے میں آجا تا ہے بشر طیکہ قانو ن پابند نہ کرے۔

ای میل یا ویب فارم کے ذریعے بھیجی جا نیوالی معلو ما ت کواچکنے، پڑھنے یا تبدیلی کا خطرہ ہو تا ہے۔آپ کو یہ مشورہ ہے کہ اپنی ذاتی معلو مات جیسا کہ سیکیورٹی پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر ویب سائیٹ پر نہ دیں جب تک مجاز شخص خاص طور پر طلب نہ کرے۔ایف آئی اے ایسی کسی بھی معلو مات کے غلط استعمال یا نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

ویب کو کیز

"کو کی"ایک چھو ٹی سی فائل ہو تی ہے جو چند انٹر نیٹ ویب سائٹس استعمال کے دوران ویب براوزر ‘ آپ کے کمپیو ٹر میں محفوظ کر دیتا ہے۔ ’کو کیز‘ آپ کی ذاتی معلو مات جیسا کہ آپ کا نام، ای میل ایڈریس، گھر یا دفتر کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر بھی محفوظ کر سکتا ہے۔

’مستقل کو کیز‘ اس طرح کی معلو مات کو آپکی نشاندہی کر نے کیلئے استعمال کر سکتی ہے جب بھی آپ اس ویب سائیٹ پر جاتے ہیں۔ ’سیشن کو کیز‘ آپ جو ویب سائیٹ کے مختلف حصوں میں جا نے کی مدد کر تی ہیں اور آپ کی ذاتی معلو مات کو جمع نہیں کر تی۔

ایف آئی اے ’مستقل کو کیز‘ یا سپشنل کو کیز‘ استعمال نہیں کرتا۔

حفا ظتی اقدامات

ہم اپنے تحت چلنے والے نظام اور معلو مات کی درستگی کو مقدم جا نتے ہیں۔ اس لیے ذاتی معلو مات کو تلف ہو نے، خراب ہو نے، غیر مجاز رسائی سے روکنے اخفا رکھنے کیلئے منا سب انتظامات کئے جا تے ہیں۔کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورکس کی ہمہ وقت درستگی کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں، مزید کے علا وہ، ذاتی شنا خت، بھیجے گئے ڈیٹا کی سیکیورٹی، سیکیورٹی نگرانی، آڈیٹنگ اور آپ کی معلو مات کی انیکرپشن شامل ہے۔

کیا صارف کی معلو مات شیئر کی جا تی ہیں؟

سوائے نافذقوانین کے ہم کسی صارف کے علم اور اجازت کے بغیراس کی معلومات جمع، استعمال یا ظاہر نہیں کرتے۔ہم صارف کی معلومات کسی تیسرے فریق سے شئیر نہیں کر تے جب تک صارف کو ظاہر کر نے کا نہ بتا یا ہو یا پہلے سے اسکی مر ضی معلوم نہ کی گئی ہو۔

کیا میں اپنی ذاتی معلو ما ت تک پہنچ یا تبدیل کر سکتا ہو ں؟

ذا تی ریکارڈ میں اپنی معلو مات سے متعلق فکر مند صارف کو ’کسٹوڈین‘ آف ریکارڈ‘ سے رابطہ کر نا چا ہئے۔جو کہ عموماً ایف آئی اے سے تعلق رکھنا ہے اور معلو مات اکھٹی کر تا ہے اور سنبھالتا ہے۔آپ اپنی ذاتی معلو مات میں تبدیلی یا تشریح کی درخواست کر سکتے ہیں اگر آپ اسے غلط سمجھتے ہیں جس کیلئے تحریری طورپر غلطی کی وضاحت بیا ن کی جائے۔

ایف آئی اے آپ کی طرف سے مہیا کی جا نیوالی معلو مات کے علا وہ کو ئی بھی ذاتی معلو مات جمع نہیں کر تا۔خود کا ر طریقے سے ریکارڈ شدہ ’ڈیٹا‘ذاتی معلو ما ت سے نہیں جو ڑا جا تا، اس لیے آپکے وزٹ، کی معلو مات نہیں دی جا سکتی۔

دوسری ویب سائٹس سے لنک:

اس ویب سائیٹ میں دوسری سر کا ری ایجنسیوں فلا حی تنظیموں، اور پرائیویٹ کاروبار کے لنکس ہو سکتے ہیں جو وہ خود چلا تے ہیں۔جب آپ دوسرے ویب سائیٹ پر جاتے ہیں تو یہ’پرائیویسی پا لیسی‘لا گو نہیں ہو گی۔ تا ہم آپ اس ویب سائیٹ کی پرا ئیویسی پا لیسی کے تحت ہو ں گے، اگر وہ مو جو د ہو۔ ایف آئی اے بیرونی ویب سائٹس کی پرائیویسی اقدامات یا مواد کا کسی صورت ذمہ دار نہیں۔

پا لیسی کی نظر ثانی اور تبدیلی کا نو ٹیفیکیشن

ایف آئی اے کسی بھی وقت بغیر نو ٹس کے اس پا لیسی کو نظر ثانی یا تبدیلی کر سکتی ہے۔ ہم اپنے صارفین کو پا لیسی کی تبدیلی کے بارے میں اس ’پیچ‘پر نو ٹس کے ذریعے ورژن نمبر اور تاریخ بتا دیں گے۔ مو جو دہ پا لیسی کے تحت حاصل کی گئی معلو مات پر ان شرائط کا اطلا ق ہو گا۔ تبدیلی کے بعد جمع کی گئی معلو مات نظر ثانی شدہ پرائیویسی پا لیسی کے تحت ہو ں گی۔

  • مورخہ 19 جون 2017

    ڈیپورٹیزاسلام آباد پہنچ گۓ 28    مزید پڑھیں

  • مورخہ 18 جون 2017

    بیرون ملک سے آنے والے دو مطلوب افراد زیرحراست    مزید پڑھیں

  • مورخہ 09 جون 2017

    یونان اورترکی سے 34 پاکستانی ڈیپورٹ    مزید پڑھیں

  • مورخہ 02 جون 2017

    ترکی سے15 پاکستانی ڈیپورٹ    مزید پڑھیں

  • مورخہ 10 مئ 2017

    چار انسانی اسمگلر گرفتار    مزید پڑھیں

  • مورخہ 09 مئ 2017

    بلیک لسٹ ہونے پرمسافرزیر حراست    مزید پڑھیں

  • مورخہ 02 مئ 2017

    بغیر ویزہ پاکستان آنے والاچینی باشندہ ڈیپورٹ    مزید پڑھیں

  • مورخہ 01 مئ 2017

    ایف آۂئ اے نے تین اشتہاری انسانی سمگلرگرفتارکرلۓچارچل بسے    مزید پڑھیں

  • مورخہ 12 اپریل 2017

    یونان سے29 پاکستانی ڈیپورٹ    مزید پڑھیں

  • مورخہ 11 اپریل 2017

    انسانی سمگلر گرفتار    مزید پڑھیں

  • مورخہ 06 اپریل 2017

    زیتون کے پودے لگانے کے سکینڈل کے ملزم کا ریمانڈ    مزید پڑھیں

لیگل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ © تمام حقوق محفوظ ہیں۔

DESIGNED BY: NR3C

Privacy Policy

Site Map

رہنمائی اور آرا

ادارے کے بارے میں عمومی سوالات

پتہ : ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز، جی 9/4، اسلام آباد پاکستان۔

ہیلپ لائن:786-345-111

ای میل: complaints@fia.gov.pk